ابنا: الرسالہ نيٹ کے مطابق فلسطين کي وزارت داخلہ نے بتايا ہے کہ مصر نے پير کي صبح سے رفح پاس کو مصري عيد کي وجہ سے بند کر ديا ہے۔
واضح رہے کہ رفح پاس ، غزہ سے باہر نکلنے کا واحد راستہ ہے اور مصر کي حکومت اکثر اسے بند کرتي رہتي ہے۔ اس علاقے کے چھے ديگر راستے ، صہیوني محاصرے کي وجہ سے بند ہيں۔
صہیوني ریاست نے سن دو ہزار چھے ميں پارليماني انتخابات ميں حماس کي کاميابي اور حکومت کي تشکيل کے بعد سے غزہ پٹي کے چھے راستوں کو بند کر رکھا ہے۔
صہیوني ریاست ، اشيائے خورد و نوش ، دوائيں اور دو ہزار آٹھ کے حملے ميں تباہ ہونے والي عمارتوں کي تعمير نو کے لئے ساز و سامان تک غزہ پٹي نہيں لے جانے ديتي۔.......
/169